” انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہو گیا ” | Dunya News Online
”
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا جبکہ دیگر کرنسیوں کی قیمتیں بھی گر گئیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا خود ساختہ اضافہ
آج صبح انٹربینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 12 پیسے کا ہو گیا ہے۔
دی ہنڈریڈ ڈرافٹ، باہراعظم ، محمدرضوان، شاہین شاہ نے بھی رجسٹریشن کروالی
دیگر کرنسیوں میں برطانوی پاونڈ 17 پیسے سستا ہو کر 355 روپے 52 پیسے جبکہ یورو 37 پیسے کی کمی کے بعد 303 روپے 67 پیسے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح اماراتی درہم 8 پیسے کمی کے بعد76 روپے 30 پیسے اور سعودی ریال 5 پیسے کی کمی کے بعد 74 روپے 53 پیسے کا ہو گیا ہے ۔
دوسری جانب پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا۔ سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار800 روپے ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 286پوائنٹس کا اضافہ
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 302 روپے ہوگئی۔
دوسری طرف چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔
”