” عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس ” | Dunya News Online
”
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کی درخواست پر جسٹس سمن رفعت امتیاز نے سماعت کی۔
احکامات نہ ماننے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو جرمانہ کیا جائیگا ، اسلام آباد ہائیکورٹ
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 مارچ 2024 کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے احکامات جاری کیے، سپرنٹنڈنٹ جیل نے جان بوجھ کر حکم عدولی کرتے ہوئے ملاقات نہ کرائی۔
وکیل نے مزید کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرکے بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات کرائی جائے۔
وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کرنے سے نہیں روکا جائے گا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیا۔
”