” جاپانی کمپنی کا نیا جنریٹر متعارف، امونیا سے چلایا جائے گا ” | Dunya News Online
”
جاپان کی توانائی پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی (جے ای آر اے) نے ایک جنریٹر متعارف کروادیا۔
یہ جنریٹر وسطی جاپان میں کوئلے سے چلنے والے ایک بجلی گھر میں آزمائشی طور پر امونیا سے چلایا جائے گا۔
ٹیک کمپنی کوگنیشن نے دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت والا سوفٹ ویئر انجینئر لانچ کردیا
کمپنی کا ہدف پلانٹ کے ایندھن کے 20 فیصد کو امونیا سے تبدیل کرنا ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج نہیں کرتا۔
آزمائش میں کمپنی کے 10 لاکھ کلو واٹ کلاس پاور جنریٹر کی ساخت میں تبدیلی کرنا شامل ہے۔ واضح رہے کہ جے ای آر اے نئے طریقہ کار کو 2027 یا 2028 تک عملی استعمال میں لانا چاہتی ہے۔
”